ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سائیکلنگ بہترین ورزش،نائب صدرنے ہرشہرمیں کوری ڈوربنانے کی اپیل کی

سائیکلنگ بہترین ورزش،نائب صدرنے ہرشہرمیں کوری ڈوربنانے کی اپیل کی

Sun, 03 Jun 2018 22:36:11    S.O. News Service

نئی دہلی3جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈ ونے صحت مند رہنے کے لیے سائیکل چلانے کو سب سے بہتر ورزش بتاتے ہوئے آج کہاہے کہ ملک کے ہر شہر میں سائیکل سواری کے لئے سڑک پر علیحدہ قانونی طورسیٹریک بنایا جاناچاہیے۔مسٹر نائیڈو نے پہلے ورلڈ سائیکل دن پر یہاں سائیکل ریلی اور اسمارٹ سائیکل اسٹینڈکے آغاز کے بعد سائیکل سواروں اور ماحولیاتی ماہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف ماحول کے لئے سبھی کو سائیکل کا استعمال کرنا چاہئے۔ سائیکل کی سواری عالمی سائیکل دن پر صرف خانہ پری کے لئے نہ ہو، بلکہ اس کے استعمال میں اضافے کے لیے ہر سطح پر کوشش ہونی چاہئے۔ماحولیات کے بڑھتے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ دنیا کے کئی شہر گاڑیوں سے خارج آلودگی کی وجہ سے چمنی میں بدل چکے ہیں۔ سائیکل کو فروغ دینے کا وقت آ گیا ہے اور اس کے لئے تمام بڑے شہروں میں سائیکل کے لئے علیحدہ ٹریک تیار کیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سائیکل کی سواری نہ صرف ماحول کے لئے مناسب ہے، بلکہ صحت کے لئے بھی فائدہ مندہے۔انہوں نے نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کی طرف سے اسمارٹ سائیکل اسٹینڈقائم کیے جانے کی تعریف بھی کی اور کہا کہ اس طرح کی کوشش ملک کے تمام حصوں میں ہونی چاہیے۔


Share: